ETV Bharat / state

آن لائن دھوکہ دہی معاملہ: غیر ملکی خاتون گرفتار - اردو نیوز ممبئی

انسٹا گرام، فیس بک اور ٹویٹر اس طرح کی کسی بھی سوشل سائٹس پر اگر آپ کو کسی طرح کی فرینڈ رکویسٹ موصول ہوتی ہے، تو اس بات کے لئے بہت ہی محتاط رہیں کیونکہ بھارت سمیت دوسرے کئی ممالک میں ایسے گروہ سرگرم ہیں جو لوگوں کو آن لائن ٹھگنے کے لئے پہلے فرینڈ رکویسٹ بھیجتے ہیں، پھر دوستی آگے بڑھانے کے لئے تحفے تحائف کا سلسہ شروع کرتے ہیں۔

online fraud case: police accused arrested
آن لائن دھوکہ دہی معاملہ: غیر ملکی ملزمہ گرفتار
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 8:08 PM IST

بعد میں مہنگے تحفے بھیج کر کسٹم کے نام پر پیسے جمع کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ ممبئی کے ونو بھاوے نگر پولیس تھانے کی حد میں ممبئی پولیس نے ایک نائجیرین دوشیزہ کو اسی طرح کی واردات انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ملزمہ نے ممبئی کے ہی ایک شخص سے پہلے انسٹاگرام پر دوستی کی اور پھر شادی کی لالچ دے کر 17 لاکھ سے زائد کی رقم حاصل کر لی۔ گینگ کے دوسرے ارکان اس کارروائی کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔

فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس گینگ میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔ ان لوگوں نے بھارت میں اب تک کتنے لوگوں کو ٹھگی کا شکار بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل

ممبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کی سوشل سائٹس کی چکاچوند سے ہمیشہ الرٹ رہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ سوشل سائٹس پر دوستی کرنے والے لوگ ضروری نہیں ہے کہ آپ سے دوستی ہی کر رہے ہوں، وہ اس طرح کی ٹھگی کی واردات بھی انجام دے سکتے ہیں اور ایسی واردات و انجام دینے سے قبل آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.