ETV Bharat / state

Onion Farmers Protest مہاراشٹر میں پیاز پیدا کرنے والے کسانوں نے 'راستہ روکو تحریک' شروع کی

author img

By

Published : May 16, 2023, 5:04 PM IST

گزشتہ کچھ دنوں سے پیاز کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں میں کافی ناراضگی ہے۔ ضلع کے گنگاپور کی مارکیٹ کمیٹی میں پیداوار کی کم قیمت کی وجہ سے آج کسانوں کا غصہ دیکھنے میں آیا اور کسانوں نے پیاز کی نیلامی روک دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر کے گنگاپور ضلع میں پیاز پیدا کرنے والے ناراض کسانوں نے منگل کو مارکیٹ کمیٹی میں پیاز کی نیلامی روک دی اور پیاز کی مناسب قیمت نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ یہاں گنگاپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پیاز کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں میں کافی ناراضگی ہے۔ ضلع کے گنگاپور کی مارکیٹ کمیٹی میں پیداوار کی کم قیمت کی وجہ سے آج کسانوں کا غصہ دیکھنے میں آیا اور کسانوں نے پیاز کی نیلامی روک دی اور پیاز کی مناسب قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہراہ پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔

اس دوران سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کسانوں نے دن رات محنت کرکے پیاز کی فصل اگائی ہے اور اب منڈیوں میں پیاز دو سے تین روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پوری ریاست میں ایسا ہی کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جبکہ چھترپتی سمبھاج نگر ضلع کی منڈی کمیٹیوں میں پیاز کی قیمت 1 روپے فی کلو رہی۔ دریں اثناء جب کسان آج گنگاپور منڈی کمیٹی میں پیاز فروخت کے لیے لائے تو انہیں 1 روپے فی کلو کی قیمت ملی۔ جس کی وجہ سے کسانوں میں کافی غصہ دیکھا گیا اور انہوں نے مناسب قیمت نہ ملنے پر روڈ بلاک تحریک شروع کر دی۔

ناراض کسانوں نے منڈی میں پیاز کی نیلامی روک دی۔ اس کے بعد کسان سیدھے سڑک پر آگئے اور گنگاپور ہائی وے کو بلاک کردیا۔ کسانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس سڑک پر جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ گنگاپور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، لیکن کسانوں میں شدید غصے کی وجہ سے کسان سڑکوں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور کسان پیاز کی مناسب قیمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فی الحال، پولیس کسانوں سے سڑک خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Protest In Noida کسانوں کا اے آر ٹی او کے دفتر کا گھیراؤ، پولیس سے نوک جھونک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.