ETV Bharat / state

ممبئی: کرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، دو زخمی - One dead & two injured

ممبئی کے مغربی مضافات میں واقع اندھیری علاقے کے میٹرو روٹ کے نیچے ایک کرین حادثہ کا شکار ہوگیا۔

ممبئی: کرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 10:54 AM IST

اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر آج صبح 6 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ ہلاک شدہ خاتون کی شناخت پھالگنی پٹیل کے طور پر ہوئی ہے۔

آج صبح ایسٹرن ہائی وے ایکسپریس وے کے پاس گنڈاولی بس اسٹاپ کے پاس جوگیشوری سے باندرہ کی طرف میٹرو ریلوے کے کام کے لیے جانے والا کرین ڈرائیور کا توازن کھوجانے کی وجہ سے میٹرو کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے بس اسٹاپ کے قریب کھڑے دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ کرین کے پچھلے ٹائر میں آنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ وہیں کرین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس حادثے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی، پنچ نامہ کیا اور ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔

پولیس مفرور ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.