ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ملند علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں پیر کو شام میں آگ لگ گئی، ہسپتال کے انتظامیہ نے 40 مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا، جس میں سے ایک مریض کی موت ہوگئی ۔
افسران نے بتایا کہ ملند کے اپیکس ہسپتال میں شام 5 بجے سے 6 بجے کے درمیان جنریٹر کے زیادہ گرم ہوجانے کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی مہر کوٹیچا نے کہا کہ ملند علاقے میں کووڈ کے پانچ نرسنگ ہوم ہیں، جس میں سے ایک اپیکس ہسپتال ہے جہاں جنریٹر میں آگ لگ گئی،جس کی وجہ سے تین مریضوں جن کی حالت تشویشناک تھیں انہیں فورا دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک مریض کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے، مہر نے ریاستی حکومت پر بھی تنقید کی۔