بی جے پی کے تعلق سے ملک کے مسلمانوں کے درمین کچھ غلط فہمیاں ہیں،انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت مسلمانوں کے حقوق کے لئے احسن طریقہ سے کام کرتی ہے تو ہمیں اس پہلو کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممبئی سے بی جے پی کے رہنما حاجی عرفات شیخ نے ای تی وی بھارت سے بات چیت میں کہی ہے۔در اصل ان دنوں مسلمانوں کےدرمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی بہتر شبیہ بنانے کے لئے ایک مہم چل رہی ہے ،اس مہم کے ذریعہ مسلمانوں کے تاثرات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے،اس مہم کے تحت مختلف لوگوں کے تاثرات کو عید کے موقع پرٹرک میں بھر کر وزیر اعظم کے لئے روانہ کیا جائیگا۔
ممبئی میں حاجی عرفات کے مکان پر ایسے کارڈز کثیر تعداد میں موجود ہیں، جو کہ متعدد زبانوں میں درج ہیں۔ اردو زبان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں کارڈز موصول کئے گئے ہیں۔ان تاثراتی کارڈ میں طلاق ثلاثہ اور مدارس کو مرکز سے ملنے والی امداد، کشمیر سے 370 کی منسوخی سمیت دیگر معاملوں کولے کر مودی حکومت کی تعریف کی گئی ہیں۔ حاجی عرفات کہتے ہیں حکومت جہاں مسلمانوں کو لیکر مخالف رویہ اختیار کریگی ہم وہاں اسکے خلاف آواز اٹھائینگے، لیکن جہاں حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی بات کریگی ہم اس پر حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے تاثرات والےکارڈ ملک کے وزیراعظم تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے عید کے مبارک موقع پر ہم مودی کو یہ سارے کارڈ بھیجینگے تاکہ انھیں اس بات کاعلم ہو کہ مسلمانوں کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک کے وزیر اعظم اور انکے کام کو پسند کرتے ہیں۔عرفات نے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی نے کہ تھا کہ میں مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتا ہوں اسے اُنہوں نے کر کےدکھایا ۔
مزید پڑھیں:وقف املاک میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی: حاجی عرفات