اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے وندے ماترات آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہاکہ آج ہر میدان میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے۔آج ہم دفاع کے 60 فیصد برآمد کرنے والے ملک بن گئے ہیں۔ آج ہندوستان میں 80,000 سے زیادہ اسٹارٹ ایپس ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ آج دنیا کے تمام چیلنجز کا حل دے رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ٹی میں ہماری پوزیشن بہت بہتر ہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں بھارت دفاعی، الیکٹرانک اور موبائل سیکٹر میں 90 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا تھا لیکن آج ہم دوسرے ممالک کی مدد کرتے ہیں۔بھارت ہر میدان میں بھارت نمبر ون پر پہنچ رہا ہے۔بیشتر ممالک اب بھارت پر منحصر کر نے لگے ہیں۔ یہ سب کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان یہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مل جل کر کام کرنے کا کلچر، ہماری انسانی حساسیت، آفات کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنا ہماری طاقت ہے، اسی طاقت سے جمہوریت پروان چڑھی ہے۔ہندوستان میں مضبوط جمہوریت ہے۔اس موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت راؤصاحب دانوے، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کراڈ، ریاستی کوآپریٹیو منسٹر اتل سیو، ایم پی امتیاز جلیل کے علاوہ شہر کے نامور لوگ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Water Crisis in Konkan مہاراشٹر کالج اور جل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کوکن خطے میں پانی کے لیے بورنگ کا انتظام
اوم بیرلا نے ملک کے نوجوانوں کی دانشورانہ صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نئے جدت اور نئی تحقیق کی وجہ سے ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ممالک کے اندر كام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں آج ڈاکٹر، سی اے، انجنیئر، آئیآئی ٹی این اور ہر خطے میں دیگر ممالک کی ترقی میں ہمارے نوجوان حصہ لے رہی ہے۔