ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پانچ سو اور ہزار کے پُرانے نوٹوں کا ذخیرہ برآمد ہونے سے پولیس محکمہ میں کھلبلی ہے۔
پولیس کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ اورنگ آباد کے گوپال ٹی ہاؤس کے قریب ایک شخص کے پاس پُرانے 500 اور 1000 کے نوٹ ہیں۔
پولیس نے جال بچھا کر 40 سالہ شخص کو اپنی تحول میں لے لیا، اس شخص کے پاس سے تقریباً ایک کروڑ روپئے کے پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے اس شخص کے ساتھ اور دو لوگوں کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر اورنگ آباد کے عثمان پورا پولیس اسٹیشن میں اِن تینوں لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ پولیس آگے کی تفتیش میں لگی ہے۔