بجرنگ تیل کے گودام میں تیل کا بڑا ذخیرہ موجود ہونے کے سبب آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی، جس کے بعد لوگوں نے فائر بریگیڈ عملے کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی چھ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تین گھنٹوں تک کوشش کرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پا سکیں، آگ پر قابو پانے کے لیے شہر کے چکل تھانہ ایئرپورٹ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بلائی گئی۔
کافی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تاہم اس حادثے کی وجہ سے گودام میں موجود ہزاروں لیٹر کا تیل ضائع ہو گیا۔