اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر میں 15 جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ایک جانب اس موقع پر اردو میڈیم اسکولوں میں طلبا کا خصوصی استقبال کیا گیا، لیکن دوسری طرف دو سال سے اسکول سے دور طلبا کو تعلیم سے جوڑنا اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے کسی چلینج سے کم نہیں۔ Educational Activities Launch in Maharashtra
کورونا وبا کے دوران اگر کسی کا سب سے زیادہ نقصان ہوا تو وہ ہیں تعلیمی سرگرمیاں، تعلیمی اداروں میں پہلے تو تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا پھر آن لائن اور آف لائن کا سلسلہ شروع ہوا، حالیہ دنوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا لیکن پھر تعطیلات کے سبب طلبا وطالبات اسکولوں سے دور ہوگئے تاہم اب پوری ریاست میں باضابطہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ Official launch of educational activities in educational institutions of Maharashtra
پہلے دن اردو میڈیم اسکولوں میں طلبا وطالبات کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ پہلے دن اسکول آنے والے طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ بہت عرصے کے بعد وہ اپنے اسکولی دوستوں اور اساتذہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی طلبا کا اسکول میں پھول، چوکلیٹ اور کتابیں دےکر استقبال کیا گیا۔ اس دوران طلبہ و طالبات نے کہا کہ اس سال وہ کلاس میں اچھے سے پڑھیں گے۔ اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے اسکول بند تھا آج جب اسکول شروع ہوا ہے تو سرپرستوں اور طلبہ و طالبات میں خوشی کا ماحول ہے۔
اسکول کے پہلے دن ریاستی حکومت کی فراہم کردہ نصابی کتابوں کےسیٹ طلبا وطالبات کو مفت میں تقسیم کیے گئے، طلبا کے استقبال اور تحفے تحائف کے باوجود کچھ طلبا اسکول جانے سے خوفزدہ نظر آئے، سرپرستوں کا کہنا ہےکہ اسکول سے دوری کے نتیجے میں طلبا تعلیم سے بھی دور ہوگئے ہیں اب انھیں دوبارہ تعلیم سے جوڑنا بہت دشوار ہورہا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے بند اسکول شروع ہونے کے بعد سرپرستوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سالوں سے اسکول بند تھے تو بچے گھر پر ہی تھے لیکن اب جب اسکول کھل گئے ہیں تو بچے اسکول آنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اب انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنا بہت دشوار ہوگا۔ ساتھ ہی سرپرستوں کا کہنا ہے کہ اس دو سال کے عرصے میں جو تعلیمی نقصان ہوا ہے اِس خلا کو بھرنا بہت ہی مشکل ہے۔
- مہاراشٹر: ممبئی کے تمام تعلیمی ادارے کھُل گئے
- Pvt Schools' Body Demands Resumption Of Physical Classes: اورنگ آباد میں تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا احتجاج
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد تقریباً چار سو سے زائد ہے، جب کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع پریشد کے تحت بھی سینکڑوں اسکول چلائے جاتے ہیں، ان تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے، اب اساتذہ اور اسکول انتظامیہ ان طلبا کو تعلیمی ماحول میں ڈھالنے میں کتنا کامیاب ہوتا ہے اس کا اندازہ مستقبل میں ہی ہوسکے گا۔