ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مسلم افراد کی لاشوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو دینے پر اعتراض کیا ہے.
دیویندر فڑنویس کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس کے بعد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹری انیس احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسا نہیں ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا محض مہاراشٹر میں ہی ہے بلکہ پی ایف آئی ای پورے ملک کی متعدد ریاستوں میں یہ خدمات انجام دے رہی ہے۔'
ہلاک شدگان کی آخری رسومات پر اعتراض: دیویندر فڑنویس۔ویڈیو انہوں نے یہ بھی کہا کے 'دیویندر فڑنویس کو ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس سے دوچار ہے تب بھی سیاست سوجھ رہی ہے' انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے یہاں بی جے پی حکومت کو کامیاب کیوں نہیں ہونے دیا۔ہلاک شدگان کی آخری رسومات پر اعتراض انیس احمد نے مزید کہا کہ 'بی جے پی ممبئی کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ کانگریس اور شو سینا کے درمیان جو خلش یے اسے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو جبکہ مہاراشٹر کے پونے شہر کے مونیسپل کارپوریشن میں بی جے پی بھی شامل ہے وہاں بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو 101 کووڈ ڈیڈ باڈیز کو آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن بی جے پی نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا کیونکہ وہاں سے بی جے پی کو فائدہ نہیں ہوگا.ہلاک شدگان کی آخری رسومات پر اعتراض قابل ذکر ہے کہ دیویندر فڑنویس کی جانب سے یہ الزامات لگائے گئے ہیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر متعدد معاملات چلائے جا رہے ہیں اس کے باوجود ممبئی مونسپل کارپوریشن نے انہیں کووڈ 19 سے مرنے والے مسلم افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت کیوں دی.