ETV Bharat / state

'او بی سی کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا' - او بی سی تعلیمی شعبہ

دیگر پسماندہ طبقات کی تنظیم نے ضلع پریشد،پنچایت سمیتی کے انتخابات میں جاری سیاسی تحفظات کو ختم کرنے کے فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

'او بی سی کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا'
'او بی سی کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا'
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:17 PM IST

ہندو اور مسلم اوبی سی کومتحدہوکر اپنے حقوق کے بازیابی کے لیے لڑنے کی ضرورت پر زور دییتے ہوئے آل انڈیا مسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہا کہ دیگرپسماندہ طبقات کی موجودہ صورتحال کے ہم خود ذمہ دارہیں۔

اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں سخت جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ریاستی و مرکزی حکومت او بی سی کو حاصل مراعات ختم کررہی ہیں۔

علاقائی کمشنر آفس اورنگ آباد کو میمورنڈم دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اپنے حق کے لیے لڑنا ہوگا۔ آج ملک میں تحفظات کو ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر: 'اسکولز شروع کرنے کا فیصلہ دیوالی بعد'

مراٹھا سماج کو او بی سی میں سے ریزرویشن دینے کی بات کی جا رہی ہے۔ دیگرپسماندہ طبقات کو آج، نوکریوں میں ترقی نہ دینے، طلباء کے اسکالر شپ میں بڑے پیمانے پرکٹوتی اور پیشہ وارانہ کورسیس میں طلباء کو اسکالرشپ نہیں دییے جانے جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ دیگر پسماندہ طبقات کی موجودہ صورتحال کے ہم خود ذمہ دارہیں ۔

اورنگ آباد میں، اوبی سی کے مختلف مسائل اور ریاستی و مرکزی حکومت کے حالیہ فیصلوں کے پیش نظر او بی سی سماج کو درپیش مسائل کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے

وزیر اعلی سے مطالبہ کیاگیا کہ ضلع پریشد،پنچایت سمیتی کے انتخابات میں جاری سیاسی ریزرویشن کو ختم کرنے کے فیصلے کو فوری واپس لیں۔ او بی سی طبقات کی مردم شماری کے ساتھ منڈل کمیشن کی شفارشات پر صد فی صد عمل کیاجائے۔

7مارچ 2019کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے مطابق او بی سی تعلیمی شعبہ میں ملازمین کی تقرری میں 27 فیصدی پر عمل کیاجائے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاستی حکومت نے او بی سی طلباء کی اسکالر شپ میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیاہے، موجودہ مہنگائی کے پیش نظر اس میں 100فیصدی کا اضافہ کیاجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.