ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ضلعی سطح پر تبادلوں کے خلاف نرسوں کا احتجاجی دھرنا

گھاٹی دواخانہ کی نرسوں نے تبادلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت زبردستی تبادلہ کرتی ہے تو کام بند کرکے آندولن کیا جائے گا۔

nurses-protest
nurses-protest
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 11:14 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں ضلعی سطح پر گھاٹی دواخانہ کی نرسوں نے تبادلوں کے خلاف احتجاجی دھرنادیا، اس دوران مظاہرین نے کہا کہ اگر کسی بھی صورت میں دوسرے اضلاع میں تبادلہ کیا گیا تو ہم کام کرنا بند کردیں گے۔ ساتھ ہی ان افراد کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں پانچ دن کام کی سہولت ہے جب کہ طبی عملے کو سہولت نہیں دی گئی ہے۔

nurses-protest
nurses-protest
nurses-protest

کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والی اورنگ آباد میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی چھ سو نرسوں کو اب تبادلے کا سامنا ہے، برسوں سے گھاٹی دواخانے کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی ان نرسوں کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر تبادلے سے انھیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں تبادلے کو قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ یوم مزدور پر امریکہ میں 15ہزار نرسوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت زبردستی تبادلہ کرتی ہے تو کام بند کرکے آندولن کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد کا گھاٹی دواخانہ چند اعتبار سے ریاست کا سب سے بڑا سرکاری دواخانہ شمار کیا جاتا ہے، جس میں چھتیس وارڈس ہیں اور ہزاروں طبی ملازمین ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.