مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں بدھ کو دیررات تک کورونا وائرس کے 550 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 18،474 ہوگئی ہے۔
مراٹھواڑہ میں اس عرصے کے دوران 32 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 684 ہوگئی ہے۔
خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد، مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں ایک دن میں 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 12 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: کورونا ریکوری شرح میں بہتری
اس کے بعد ضلع ناندیڑمیں 56 کیسز اور پانچ اموات، جالنہ میں 36 کیسز اور دو ہلاکتیں، لاتور میں 32 کیسز اورپانچ اموات، بیڈ میں 16 کیسز اور دو اموات، عثمان آباد میں 18 کیسز اور تین اموات، ضلع ہنگولی میں 54 کیسز اور ضلع پربھنی میں 16 کیسز اور تین اموات ہوچکی ہیں۔
اس علاقے میں اینٹیجن ٹسٹنگ کے آغاز کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بہت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔