ETV Bharat / state

Corona Cases Increases in Aurangabad: اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ Corona Cases Increases in Aurangabad دیکھا جارہا ہے۔ حالات کے پیش نظر میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے اب 'گھر گھر کورونا کی ٹیکہ' مہم کا اعلان کیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب لاک ڈاؤن کے حوالے سے عوام میں خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، تاہم ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں لاک ڈاؤن قبول نہیں کیا جائے گا۔

Corona Cases Increases in Aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 4:08 AM IST

Updated : Jan 6, 2022, 6:49 AM IST

اورنگ آباد شہر میں ایک مرتبہ پھر کورونا Aurangabad covid cases کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پچھلے تین دنوں میں کورونا متاثرین کی تعداد پچانوے تک پہنچ گئی ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن Aurangabad Muncipal Corporation on Corona نے حالات کو دیکھتے ہوئے گھر گھر جا کر کورونا کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے نئے سال کے پہلے دن اورنگ آباد میں کورونا کے اٹھارہ مریض پائے گئے تھے، دوسرے دن چھبیس اور تیسرے دن پینتیس مریض سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کورونا کے پچانوے مریض پائیں گئے ہیں جن میں سے اٹھاون مریض زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئے جرثومے اومیکرون سے بچوں کو زیادہ خطرے کا امکان نہیں ہے، تاہم احتیاط لازمی ہے ۔

اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے رات کے وقت حکم امتناع نافذ کردیا گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اسی طرح تیسری لہر کے تعلق سے عوامی سطح پر بھی مختلف اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اندیشے سے لوگ پریشان ہیں۔

اس معاملے میں ایم پی امتیاز جلیل Imtiyaz Jaleel on Lockdown کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کی روک تھام ضروری ہے کہ اس بار لاک ڈاؤن کے حالات نہیں بن رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم اورنگ آباد میں اومی کرون کے محض دو مریض پائیں گئے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں ، لیکن مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، انتظامیہ کوئی بھی قدم اٹھاسکتا ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2022, 6:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.