ETV Bharat / state

مہاراشٹر: این پی آر پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے - مہاراشٹر مخلوط حکومت میں شگاف پڑنے کا اشارہ

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں قومی آبادی رجسٹر کے نفاذ کے تعلق سے جو بیان دیا ہے، اس سے این سی پی اور کانگریس نے اختلاف کیا ہے۔

مہاراشٹر: این پی آر اتفاق رائے سے نافذ کیا جا سکتا ہے

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 7:39 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:54 PM IST

مہاراشٹر کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے واضح کیا کہ 'ریاست میں این پی آر کے نفاذ کے حوالے سے ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔'

ریاست میں قومی آبادی کے اندراج (این پی آر) کے نفاذ کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیان کے بعد این سی پی اور کانگریس دونوں نے اس تبصرہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے مہاراشٹر مخلوط حکومت میں شگاف پڑنے کا اشارہ ہے۔

تاہم کانگریس پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 'این پی آر پر حتمی فیصلہ تینوں حلیف جماعتوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کا انعقاد بہت جلد ہوگا۔'

مہاراشٹر: این پی آر اتفاق رائے سے نافذ کیا جا سکتا ہے

جمعرات کو اشوک چوہان کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملنے گئے تھے۔ اس کو 'کرٹیسی کال' قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وہ کانگریس کی صدر سے طویل عرصہ سے ملنا چاہتے ہیں کیوںکہ وہ گذشتہ دنوں بیمار تھیں۔ یہ ملاقات سونیا گاندھی کی دہلی میں رہائش گاہ پر تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔'

'قوم پرستی' کے بارے میں آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کے تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ 'پورا ملک آر ایس ایس کے نظریہ کے خلاف جا رہا ہے۔ کانگریس ہمیشہ آر ایس ایس اور ان کے نظریہ کے خلاف تھی اور رہے گی۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.