ETV Bharat / state

ممبئی: اب قبروں کی جگہ پر ذاتی قبضہ نہیں ہوگا - قبروں کی جگہ پر ذاتی قبضہ نہیں ہوگا

ممبئی کے قبرستان میں ہزاروں اوٹے موجود ہیں جو ایک خاندان کے لیے مختص ہوتا ہے، ان اوٹوں میں کسی دوسری میتوں کی تدفین نہیں کی جاتی ہے ، حیران کن بات یہ ہے کہ ان قبرستانوں میں ان لوگوں کی تختیاں موجود ہیں جو اس دنیا میں ہیں۔

ota can not sale
اب قبروں کی جگہ پر نہیں ہوگا ذاتی قبضہ
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:22 AM IST

Updated : Oct 15, 2020, 1:13 PM IST

ممبئی گنجان آبادی والا شہر ہے، جہاں کی موجودہ آبادی 2کروڑ کے اعداد و شمار کو عبور کرچکی ہے، ہر برس ہونے والی لاکھوں اموات کے سبب قبرستان میں جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ غیرقانونی طریقے سے قبرستان کی زمین پر ذاتی قبضہ کرنا ہے، جہاں اوٹوں کو ایک خاندان کے لیے مختص کردیا جاتاہے،اب ایسا نہیں ہوگا۔

جامع مسجد نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے اوٹوں کی خریدو فروخت پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

ممبئی: اب قبروں کی جگہ پر ذاتی قبضہ نہیں ہوگا

ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں اس طرح سے غیر قانونی طریقوں سے اوٹوں کو خریدا گیا تو ایک دن ایسا بھی آئے گا جب ممبئی کی میتوں کو تدفین کے لیے قبرستان کی جگہیں تنگ پڑ جائیں گی۔ اس لیے اب ہمیشہ کے لیے اوٹوں کی کوئی بھی شخص کسی سے خرید و فروخت کرتا ہے تو یہ غیر قانونی ہوگا۔

حال ہی میں ممبئی کی جامع مسجد ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والا مرن لائنس بڑا قبرستان میں اوٹوں کی غیر قانونی طریقوں سے خرید و فروخت کو لیکر ممبئی پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔ جس کے بعد جامع مسجد ٹرسٹ کے کچھ ٹرسٹیوں کے خلاف دھوکہ دہی اور فرضی واڈے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

ممبئی کے کئی قبرستانوں میں اوٹوں کو ذاتی ملکیت کے طور پر میت کے اہل خانہ اپنے اور اپنے اہل خانہ میں ہونے والی میتوں کی تدفین کرتے چلے آرہے ہیں ۔ان اوٹوں میں کسی دوسری میتوں کی تدفین نہیں کی جاتی ہے ۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.