ETV Bharat / state

Notice Issued to Vacate Thousands Houses in Mumbra: مبرا کے تین ہزار مکینوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری

ممبرا علاقے میں واقع پہاڑ پر مقیم تین ہزار لوگوں کو تھانے مہانگر کارپوریشن نے نوٹس جاری کرکے اُن کو اپنے مکان خالی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ کارپوریشن کے افسران کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر مقیم لوگوں کو بارش کے دِنوں میں خطرہ زیادہ ہے جس سے جانی مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس لیے کارپوریشن نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ Notice issued to 3,000 Residents of Mumbra to Vacate Their Houses

author img

By

Published : May 18, 2022, 8:00 PM IST

مبرا کے تین ہزار مکینوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری

ممبئی: ممبئی سے متصل ممبرا علاقے میں واقع پہاڑ پر مقیم تین ہزار لوگوں کو نوٹس دیکر اُن کو اپنے مکان خالی کرنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے یہ نوٹس تھانہ مہانگر کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے۔ Notice Issud to Evacuate Three Thousand Residents of Mumbra

تھانے مہانگر کارپوریشن کے افسر گوساوی نے آج ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹس احتیاط کے طور پر جاری کی گئی ہے کیونکہ پہاڑ پر جو لوگ مقیم ہیں وہ لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے جہاں بارش کے دِنوں میں خطرہ زیادہ ہے کیونکہ پہاڑ سے مٹی کھسکنے کے سبب کئی گھر اس کی زد میں آسکتے ہیں جس کے سبب جانی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس لیے محکمہ ٹی ایم سی نے بارش سے پہلے ہی یہاں مقیم مکینوں کو آگاہ کر دیا ہے حالانکہ اب تک مکینوں کے ساتھ کسی طرح کی سختی نہیں کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبرا مسلم اکثریتی بستی ہے اس کی تاریخ بھی قدیم ہے یہاں کے لوگ اپنی بستی میں بنیادی ضروریات اور شہری سہولیات سے محروم ہوکر زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں۔ یہاں عام انسانوں کوجنم سے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہونا پڑتاہے۔ Notice Issud to Evacuate Three Thousand Residents of Mumbra

کانگریس لیڈر اور سابق میئر نعیم خان نے کہا کہ میں طویل عرصے سے یہ دیکھ رہا ہوں کہ لوگوں کو اپنے مفاد کے لئے پہاڑ پر بسا دیا جاتا ہے لیکن اس بار جو نوٹس پہاڑ پر مقیم تین ہزار لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لیے دیا گیا ہے اس پر علاقے کے رکن اسمبلی اور ہاؤسنگ منسٹر جیتندر اوہاڈ کو غور و فکر کرنی چاہیے اور ان لوگوں کے لئے گھروں کا بندوبست کیا جانا چاہئے تاکہ بارش کے دِنوں میں انہیں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر انتخابات سے پہلے ممبرا کے پہاڑوں کے اطراف میں خالی جگہوں پر بڑی تعداد میں لوگوں کو بسا دیا جاتا ہے اور الیکشن کے بعد اُنہیں اُنکے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے حالانکہ اکثر بارش کے دِنوں میں مہاراشٹر کے کوہستانی خطوں میں پہاڑ کھسکنے کی واردات سامنے آتے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر جانی مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹرکے تھانے ضلع میں ممبرا ممبئی سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے جس کی کُل آبادی تقریباًسولہ لاکھ ہے جبکہ سرکاری اعدادوشمار میں فقط چار سے ساڑھے چار لاکھ باشندگان کا اندراج ہے یہاں 80 فیصد مسلمان رہتے ہیں اس کے بعد بھی ممبرا شہر کے لوگ مسلم قیادت کے فقدان کو محسوس کررہے ہیں۔Notice Issud to Evacuate Three Thousand Residents of Mumbra

واضح رہے قدیم زمانے سے ممبرا مسلمانوں کی آماجگاہ رہا ہے یہ علاقہ جہازوں کی بندرگاہ ہوا کرتا تھا اوریہاں کے بننے والے جہازوں کا دور دور تک نام تھا یہی نہیں بلکہ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں بھی عرب تاجران وملاح تجارت کے غرض سے تھانے ضلع آتے جاتے رہے ہیں لہٰذا اُس زمانے میں بھی ہی یہاں باسی ،آگری، کولی باشندوں کے ساتھ مسلمانوں کی بھی بستیاں ہوا کرتی تھیں انہیں میں ایک بستی ممبرا بھی ہے، لیکن ممبئی فسادات کے بعد سے یہ مسلم اکثریتی بستی کے روپ میں اُجاگر ہوا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.