ETV Bharat / state

مالیگاؤں: معلمات کی احتجاج میں شرکت - مسلم برقع پوش معلمات

شہر کے اردو اسکولز میں پڑھانے والی خواتین معلمات نے احتجاج میں شرکت کی. وہیں، غیر مسلم مظاہرین نے جوش و خروش کے ساتھ مسلم خواتین کا استقبال کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مالیگاؤں: برقعہ پوش معلمات کی احتجاج میں شرکت

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 10:02 PM IST

آزاد میدان ممبئی میں جاری نان گرانٹ اساتذہ کے دھرنے میں جہاں ریاست بھر سے اساتذہ کرام اور معلمات شرکت کر رہے ہیں وہیں، اس مرتبہ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ساتھ ساتھ ریاست بھر سے بیس سالوں میں پہلی مرتبہ کسی تعلیمی احتجاج میں ممبئی آزاد میدان پہنچنے والی مسلم برقع پوش معلمات نے اپنی موجودگی درج کروائی ہے۔

اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر سے نان گرانٹ طرز پر تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ معلمات بھی نان گرانٹ طرز پر پڑھا رہی ہیں۔ احتجاج میں شہر کی اردو اسکولز میں پڑھانے والی خواتین معلمات نے برقع پہن کر شرکت درج کروائی۔ اس موقع پر غیر مسلم مظاہرین نے جوش و خروش سے مسلم خواتین کا استقبال کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

وہیں، جب نماز کا وقت آیا تو مسلم معلمات نے نماز ادا کی۔ اسی وقت دوران نماز احتجاج میں شامل غیر مسلم مظاہرین نے کچھ وقت کے لئے نماز کے احترام میں احتجاج کو روک دیا۔ احتجاج کے دوران مالیگاؤں شہر کی معلمات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں: حامد انصاری

واضح رہے کہ مہاراشٹر راجیہ نان گرانٹ کرتی سمیتی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت دو دنوں میں مثبت فیصلہ نہیں لیتی ہے تو تحریک مزید سخت کی جائےگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.