ETV Bharat / state

'اسکولز کے فیس میں اضافہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں'

غیر قانونی طور پر فیس وصولی کرنے والے اسکولز پر کارروائی کرنے کے ریاستی وزیر بچو کڑو کے حکم کے بعد ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ان اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے ایک میٹنگ بلاکر اس ضمن میں گفت و شنید کی۔

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:56 PM IST

ستمبر میں ممبئی میں پرہار تنظیم اور طلبا و طالبات کے والدین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران سینٹ جوزف اسکول پنویل اور سینٹ فرانسس اسکول ناسک کے تعلیمی آڈٹ کا حکم دیا تھا۔

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ

تاہم اب جب ان اسکولز کے معائنے کو ملتوی کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس طلب کی گئی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ طلبا اور والدین سے زیادہ پرنسپلز کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہیں؟

اس کی وضاحت کرتے ہوئے ورشا نے کہا کہ اسکولز کو کسی بھی حال میں فیس میں اضافے کی اجازت نہیں ہے۔

کورونا وائرس بحران نے والدین اور سرپرستوں کے بہت سے کاروبار، ملازمتوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

بہت سے لوگ مالی بحران کا شکارہوگئے ہیں۔

اس پس منظر میں کسی بھی تعلیمی ادارے کو فیس میں اضافے کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود کچھ لوگ سوشل میڈیا پر غلط پیغامات پھیلارہے ہیں ، جس سے تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریاست کےپرائیوٹ اسکولز میں طلباء اور والدین کی پریشانیوں پر وزیر مملکت برائے اسکول ایجوکیشن کی زیرصدارت 9 ستمبر2020 کو ممبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ، وزیر مملکت بچو کڈو نے سینٹ جوزف پنول ، سینٹ فرانسس ناسک اور دیگر نجی اسکولوں کے 7 سالہ مالی اور تعلیمی آڈٹ کا حکم دیا تھا۔

جوکہ طلبا اور والدین کے لئے ایک بہت بڑی راحت بات تھی۔

تاہم وزیر برائے اسکول ایجوکیشن نے ان اسکولوں کے تعلیمی اور مالی آڈٹ کو ملتوی کرنے کے لئے 22اکتوبر2020 کو ایک میٹنگ کا حکم دیا ہے۔

لہٰذا پرہار اسٹوڈنٹس یونین نے ریاستی صدر منوج ٹیکادے کے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا ہے کہ والدین کودرپیش پریشانیوں کے سبب ان اسکولز کا معائنہ بند نہیں کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کی مشروط اجازت

سینٹ جوزف ، پنویل اور سینٹ فرانسس کو والدین کی جانب سے ان طلبا کی تعلیم کی معطلی ، والدین اساتذہ کمیٹی کے عدم قیام ، فیس میں غیرقانونی اضافہ ، دیر سے فیس کا مطالبہ ، ڈیجیٹل تعلیم سے محروم ہونا ، مشتعل والدین کے بچوں کو نشانہ بنانے ، فیس کی حصولیابی کے بارے میں بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.