ETV Bharat / state

Molestation And POCSO Cases: پاکسو اور چھیڑخانی کا کیس درج کرنے سے قبل ڈی سی پی کی اجازت لازمی - ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے

ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے Mumbai Police Commissioner Sanjay Pandey نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکسو اور چھیڑخانی کی شکایات درج کرنے سے قبل مقامی ڈی سی پی کی اجازت لازمی DCP Permission Required In POCSO And Molestation Case ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکسو اور چھیڑخانی کے بیشتر معاملات فرضی ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

POCSO Act And Molestation Case
پاکسو اور چھیڑخانی کا کیس درج کرنے سے قبل ڈی سی پی کی اجازت لازمی
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:31 PM IST

ممبئی: چھیڑخانی اور بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے بیشتر معاملات فرضی ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ پاکسو اور چھیڑخانی کی شکایات درج کرنے سے قبل مقامی ڈی سی پی کی اجازت لازمی ہوگی۔ اس سے قبل پاکسو اور چھیڑخانی کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولس اسٹیشن میں ڈیوٹی افسر کو ڈی سی پی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔ Mumbai CP On POCSO Act And Molestation Case

POCSO Act And Molestation Case
پاکسو اور چھیڑخانی کا کیس درج کرنے سے قبل ڈی سی پی کی اجازت لازمی

وہیں اب لڑائی جھگڑے اور تنازع کی صورتحال میں اے سی پی اور تفتیشی افسر اس کیس اور الزام کی حقائق کی تصدیق کریں گے اور اس کے بعد اجازت کے لئے ڈی سی پی کے پاس اس طرح کے معاملات کو بھیجا جائے گا، اس کیس میں گرفتاری بھی ڈی سی پی کی ہی اجازت DCP Permission Required In POCSO And Molestation Case سے ہوگی۔

پولس کمشنر کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پاکسو اور چھیڑخانی کی شکایت موصول پر فورا کیس درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ اس کیس میں وہ شخص ملوث نہیں تھا اور اس کی ناحق بدنامی ہوتی ہے اور پھر اسے سی آر پی سی 169 کے تحت ڈسچارج کیا جاتا ہے، جب تک کافی دیر ہو جاتی ہے اور وہ بدنام ہو چکا ہوتا ہے، اس لیے ایسے معاملہ میں تفتیش میں شکایت درست پائے جانے کے بعد ہی کارروائی کی جائےگی۔ Molestation Case in Mumbai

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو دو ماہ میں پاکسو عدالتیں قائم کرنے کا حکم

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈی سی پی کی اجازت کے معاملہ درج نہیں کیا جائےگا ساتھ ہی یہ معاملہ اے سی پی کی سفارش کے ساتھ ہی ڈی سی پی کے پاس بھیجا جائے گا۔ وہیں دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس نئے حکم نامہ کے بعد اب پاکسو اور خواتین سے چھیڑخانی کے معاملہ میں شکایت درج کروانا مشکل ہوگا اور اس سے متاثرہ کو پولیس اسٹیشن کا چکر کاٹنے پر مجبور ہونا پڑےگا۔ Mumbai CP On POCSO Act And Molestation Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.