ETV Bharat / state

گوا : ماسک نہیں تو پٹرول نہیں - کووڈ

ریاست گوا میں عوامی مقامات پر ماسک لگائے جانے پر انتظامیہ کی جانب سے عملی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

گوا : ماسک نہیں تو پٹرول نہیں
گوا : ماسک نہیں تو پٹرول نہیں
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:40 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوا میں پٹرول یا راشن کی خریداری کے لئے چہرے پر ماسک پہننا لازمی کردیا جائے گا۔ کووڈ ۔19 انتظامیہ اور امدادی کاموں کی نگرانی کرنے والی گوا حکومت کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو نافذ کرنے کے لئے عملی لائحہ عمل پر عمل کرنے کا عزم کیا۔اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی نے فیصلہ کیا کہ ریاست کو چہرے کے احاطہ یا ماسک کے استعمال کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز اس کے لیے ریاست کو ایک مہم شروع کرنا چاہئے ، جیسے ' ماسک نہیں تو- پٹرول نہیں' ، ' ماسک نہیں تو راشن نہیں'۔ایس ای سی نے سکریٹری ، سول سپلائیز اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وبائی صورتحال کی وجہ سے ماسک پہننے اور چہرے کا احاطہ کرنے پر عمل درآمد کے لئے "ایکشن پلان" پر عمل کریں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ماسک نہ پہننے پر لگ بھگ ایک ہزار افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گوا اس وقت کوویڈ فری ریاست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.