ETV Bharat / state

Nitin Gagdkari Reaction چند سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا - مرکزی وزیر نیتین گڈکری اورنگ پیٹھن ہائی وئے

آئندہ پانچ سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو مکمل طور پر ختم کردیا جائیگا اور تمام گاڑیاں ایتھینال و الیکٹرک پر دوڑیں گی یہ دعوی مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کیا۔ مرکزی وزیرِ نتن گڈکری نے پیٹھن سے اورنگ آباد شاہراہ پر برگد کے 51 درختوں کی کامیاب ریپلانٹیشن پروجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔

چند سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:32 AM IST

چند سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا

اورنگ آباد: مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ میں آپ کو خواب نہیں دکھاتا ہوں اور مجھے خواب بھی نہیں دیکھنا آتا۔ اگلے 5 سالوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے ملک سے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے حکومت کی کوشش ہے کہ ایتھنول اور الیکٹرک گاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ آج الیکٹرک بسوں، اسکوٹروں، کاروں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اعتراف کیا کہ ملک میں 100 فیصد گاڑیاں سی این جی، میتھانول، ایتھنول پر چلانا مشکل کام ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں، اس ملک میں 400 اسٹارٹ اپ الیکٹرک اسکوٹر بنانے والے لوگ ہے، اب کئی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنیاں ہیں یونس ملاقاتیں کی جائینگی لوگوں میں الیکٹرک کاریں خریدنے کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر گڈکری نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے حکومت نے گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے قومی شاہراہوں پر 670 چارجنگ اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی رفتار کے لیے مقرر کردہ حد رفتار پر گڈکری نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ملک کی ہر ریاست کے ٹرانسپورٹ وزراء کی میٹنگ کی ہے اور ان سے مشاورت کے بعد نئی رفتار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Sharad Pawar بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوشش کی جا رہی ہے:شرد پوار

نتن گڈکری نے کہا کہ دہلی میں چل رہے رنگ روڈ کے کام میں 25 لاکھ ٹن کچرا ڈالا گیا ہے اور دہلی کو کچرے سے پاک بنانے کا کام کیا گیا ہے۔
اسی طرح احمد آباد کا 30 لاکھ ٹن کچرا لاکھ ٹن کچرا ڈالا گیا ہے اور ہمارے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے، ہم نے اب تک 61 ہزار درختوں کا ری پلانٹیشن کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.