ETV Bharat / state

ودربھ میں گردابی طوفان نسرگ کے مزید کمزور پڑنے کے آثار - معتدل بارش کی پیشن گوئی

سمندری طوفان نسرگ کے کم دباؤ والے علاقے مہاراشٹر کے ودربھ خطے میں داخل ہونے کی وجہ سے جمعرات کی شام تک مزید کمزور پڑنے کا امکان ہے۔

ودربھ میں گردابی طوفان نسرگ کے مزید کمزور پڑنے کے آثار

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:29 PM IST

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق سمندری طوفان نسرگ 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ مہاراشٹر کے اکولہ سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں، ناگپور سے 220 کلومیٹر مغرب و شمال مغرب میں اور مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 230 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش کی پیشن گوئی کی ہے اور کچھ دیگرمقامات پر شدید اور انتہائی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی مدھیہ پردیش اور ودربھ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

ودربھ اور اس سے ملحقہ مدھیہ پردیش کے مغربی اضلاع میں 35 -45 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اس کی رفتار بتدریج کم ہونے کا امکان ہے۔

طوفان کی وجہ سے ضلع رائے گڑھ کے نزدیک بدھ کے روز مٹی کے تودے گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.