نسرگ طوفان 120 گھنٹے کی رفتار کے ساتھ سب سے پہلے تو علی باغ کے ساحل سے ٹکرایا۔ اسی کے ساتھ ہی سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ایک صدی میں یہ پہلا ایسا ہولناک طوفان ہے جو مہاراشٹر کے ساحل سے ٹکرایا ہے۔ اس سے قبل 1948 اور 1980 میں دو مرتبہ نسرگ طوفان آیا تھا لیکن وہ ساحل سمندر سے نہیں ٹکرایا تھا۔
طوفان کے سبب ممبئی اور اس سے متصل علاقے پونے، پال گھر، رائے گڑھ، رتنا گیری اور سندھو درگ میں ہائی الرٹ ہے۔ ماہی گیرروں کو ساحل سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ممبئی اس طوفان کی تباہی سے بچ جائے گا لیکن خطرہ ہنوز برقرار ہے۔
اس کے علاوہ راحت اور بچاو کے لیے این ڈی آر ایف، کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
سائیکلون کی وجہ سے کئی کورنٹائن سینٹرز اور جھگی جوپڑیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر مناسب خیال ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ سائیکلوں خلیج بنگال میں بنتے ہیں۔
بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون چھوٹے ہوتے ہیں جو جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں لیکن گذشتہ ایک صدی کے بعد بحیرہ عرب سے پیدا ہونے والا یہ سائیکلون کافی بڑا ہے۔