خطہ کے اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں کورونا کیسز میں بے تحاشا اضافہ کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
خطہ کے اضلاع کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام اضلاع سے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ متاثر ضلع ناندیڑ رہا جہاں کورونا وائرس کے 76 نئے کیسز درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔
وہیں ضلع ہنگولی میں 38 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع عثمان آباد میں 12 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع اورنگ آباد میں 240، ضلع جالنا میں 117، ضلع بیڑ میں 47، ضلع لاتور میں 46 اور ضلع پربھنی میں 29 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔