ممبئی میں رات کے وقت کرفیو نافذ کئے جانے کے بعد پوری ممبئی میں پہلے دن سے ہی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔
غیر ضروری طریقوں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے بلکہ ان کے خلاف ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت ممبئی پولیس کارروائی بھی کر رہی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھر سے بڑھنے کی وجہ سے احتیاطی طور پر وزیر اعلی مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 22 دسمبر2020 سے آئندہ برس 5 جنوری 2021 تک نافذ رہےگا۔
میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رات میں 11بجے سے صبح میں6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
مزید پڑھیں:لو اورنگ آباد کی توڑ پھوڑ، ملزم گرفتار
اسی کے ساتھ ساتھ پورے یوروپ اور سینٹرل ایسٹ ممالک سے آئے ہوئے سبھی مسافروں کو 14 دنوں تک احتیاطی طور پر قرنطینہ مرکز میں بھی رکھے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اسی کے ساتھ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی 14دنوں تک گھر میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔