ETV Bharat / state

NIA Search Operation in Amravati: امراوتی میں این آئی اے کے چھاپے

این آئی اے نے مہاراشٹر کے شہر امراوتی میں اُمیش کولہے قتل کیس کے معاملے میں ملزمین کے گھروں سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ Amravati Umesh Kolhe Murder Case

NIA search operation in Amravati
امراوتی میں این آئی اے کے چھاپے
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 12:56 PM IST

مہاراشٹر: امراوتی میں این آئی اے نے کیمسٹ اُمیش کولہے قتل کے تمام ساتوں ملزمین کے گھروں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ اگرچہ امراوتی شہر میں کیمسٹ اُمیش کولہے کے قتل کیس کے سبھی ساتوں ملزمین کو بدھ کو این آئی اے کی ٹیم ممبئی لے گئی تھی لیکن این آئی اے نے بدھ کو بھی تلاشی مہم چلائی۔ اس کے علاوہ این آئی اے نے شہر کے 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ ایجنسی اُمیش کولہے قتل کیس میں ثبوت اکٹھا کر رہی ہے۔ این آئی اے افسران بدھ کو پورا دن ناگپور گیٹ تھانے میں موجود رہے۔ NIAs raids at Various Places in Amravati

ناگپور گیٹ اور سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہاتی پورہ، گلستاں نگر، الکریم نگر، کمیلہ گراؤنڈ، بلال کالونی، چھایا نگر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے جن میں ملزمین کر گھر بھی شامل ہیں۔ تلاشی کارروائی کے دوران این آئی اے نے ہاتی پورہ علاقہ کے کچھ لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ایجنسی نے سرچ آپریشن کے دوران موبائل فونز، سم کارڈز، میمری کارڈز، پمفلٹس، چاقو اور کچھ دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔

اُمیش کولہے قتل کیس معاملے میں این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلعی صدر سہیل انور سے بھی رات دیر گئے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ واضح رہے کہ امراوتی میں کیمسٹ اُمیش کولہے کے قتل کیس کے سبھی ساتوں ملزمین کو این آئی اے کی ٹیم سخت سکیورٹی میں ممبئی لے گئی ہے۔ این آئی اے اس وقت امراوتی شہر میں کل پانچ ٹیمیں کے ذریعے تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ سبھی انتہائی خفیہ تحقیقات کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.