اورنگ آباد، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو مہاراشٹر کے کئی شہروں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفاتر پر چھاپے مارے اور تنظیم سے وابستہ کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔NIA Raids Premises Of Over 20 PFI Offices In Maharashtra
این آئی اے ذرائع کے مطابق اورنگ آباد اور ناندیڑ میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی مدد سے چھاپے مارے گئے۔ اورنگ آباد کے جنسی علاقے میں واقع پی ایف آئی کے دفتر سے پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ تنظیم کے چیف فنکشنری معراج انصاری کو ناندیڑ کے دنگلور ناکہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مراٹھواڑہ خطہ کے پربھنی ضلع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں مرکزی پربھنی علاقے سے پی ایف آئی کے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ NIA Raids PFI Offices
اس سے پہلے این آئی اے نے دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں سے متعلق معاملات میں پونے، بیڈ، پربھنی، جلگاؤں، مالیگاؤں کے علاوہ کولہاپور کے 'سیرت محلہ' میں چھاپے مارے تھے۔ چھاپے کے دوران ایک شخص عبدالملا کو اچل کرنجی شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:NIA Raids ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی، متعدد رہنما گرفتار
یواین آئی