ممبئی: این آئی اے نے مہاراشٹر میں بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے نے ریاست میں 5 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس کو لے کر مارا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق این آئی اے نے ممبئی اور پونے میں 5 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے آج ممبئی میں 2، بھیونڈی میں 2 اور پونے میں ایک جگہ پر چھاپے مارے۔ آپ کو بتا دیں کہ 28 جون کو این آئی اے نے ممبئی کے ناگپاڑا علاقے میں رہنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے رابطہ کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- NIA Raids in Jabalpur انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی پیروی کرنے والے وکیل سمیت نصف درجن افراد گرفتار
- NCP Crisis بھتیجے کی چاچا سے پارٹی چھیننے کی کوشش، شرد پوار نے پرفل اور سنیل کو پارٹی سے نکالا
بتا دیں کہ آج این آئی اے نے ممبئی میں 2، بھیونڈی میں 2 اور پونے میں ایک جگہ پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چھاپے کے بعد داعش سے وابستہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مشتبہ افراد سن 2021 کے آغاز سے ہی داعش کے رابطے میں تھے اور تب سے مرکزی ایجنسیوں کے رڈار پر تھے۔ این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اس چھاپے میں کئی اہم دستاویز اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹل آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حراست میں ماڈیول ہیڈ بھی شامل ہے۔ اس ماڈیول کے ماموں کا سربراہ تابش ہے جو ممبئی میں رہتا ہے۔ این آئی اے نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ معلومات دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ تابش نے داعش کے ماہانہ میگزین وائس آف ہند میں کالم بھی لکھا تھا۔ اس کے علاوہ ایجنسی نے پونے سے زبیر نامی شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرناٹک کے شیموگہ کے آئی ایس آئی ایس ماڈیول سے بھی جڑا ہوا ہے۔