ETV Bharat / state

Chhota Shakeel's Brother-in-law Arrested: چھوٹا شکیل کے رشتہ دار گرفتار

ممبئی میں این آئی اے کی کارروائی میں شدت آئی ہے۔ وہیں این آئی اے نے چھوٹا شکیل کے رشتہ دار شبیر اور عارف ابوبکر شیخ کو گھر کی تلاشی کے دوران گرفتار کر لیا۔NIA Arrests Chhota Shakeel's brother-in-law

این آئی اے نے چھوٹا شکیل کے رشتہ دار کو گرفتار کیا

author img

By

Published : May 14, 2022, 6:28 PM IST

ممبئی میں این آئی اے کا انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم گینگ ڈی کمپنی پر کارروائی جاری ہے۔ دوسری طرف این آئی اے نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوریگاؤں سے عارف ابوبکر شیخ کو گورے گاؤں لنک روڈ پلٹو بلڈنگ روم نمبر 604 سے گرفتار کر لیا۔ NIA Arrests Chhota Shakeel's brother-in-law

ملزمین کی وکیل، اپیکشا

ان دونوں پر ڈی کمپنی سے تعلقات اور ممبئی میں ڈی کمپنی کی سر گرمیوں میں ملوث اور مالی معاونت و ڈی کمپنی کی سرمایہ کاری کا الزام ہے۔ این آئی اے نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ڈی کمپنی کے وابستگان کے خلاف کیس درج کیا تھا، جس میں حاجی انیس ابراہیم شیخ، شکیل شیخ عرف چھوٹا شکیل، جاوید پٹیل عرف جاوید چکنا، مشتاق عبدالرزاق میمن عرف ٹائیگر میمن کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان سے مالی لین دین اور منشیات کی اسمگلنگ و دیگر جرائم میں ملوث پر بھی این آئی اے اب کارروائی کر رہی ہے۔

ان لوگوں پر داؤد ابراہیم سے رابطہ رکھنے کے علاوہ ان پر جیش محمد، لشکرطیبہ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے بھی رابطہ رکھنے کا الزام ہے۔ ان پر غیر قانونی منی لانڈرنگ حوالہ ریکیٹ دیگر سر گرمیوں سمیت غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ قومی تقتیشی ایجنسی نے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ ڈی کمپنی کے خاص اور چھوٹا شکیل کے لئے ممبئی میں کام کیا کرتے تھے۔ ان پر دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور حوالہ ریکیٹ کا بھی شبہ ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے اس سے قبل 25 مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور ڈی کمپنی کے مشتبہ ارکان اور بلڈروں پر اپنا شکنجہ کسا تھا، اس میں چھوٹا شکیل کے ہم زلف سلیم فروٹ کو بھی حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ڈی کمپنی کے 6 مشتبہ ارکان کو رہا کر دیا گیا تھا، لیکن این آئی اے نے اب تک انہیں کلین چٹ نہیں دی ہے اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

NIA Crackdown against D Company: ڈی کمپنی کیخلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، ممبئی میں 20 مقامات پر چھاپے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.