ممبئی: رواں برس بھارت کی آزادی کا 75واں یوم آزادی ہے اور آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مرکزی حکومت نے ہر گھر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے تاکہ یوم آزادی کو چار چاند لگ سکے۔ یہ ایک تاریخی جشن ہے جس میں کسی سے پیچھے رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
ان تاثرات کا اظہار انٹرنیشنل صوفی کارواں International Sufi Karavan کے سربراہ مفتی منظور ضیائی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جشن کو یادگار بنانے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں، اپنے بزرگوں کی محنت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں کہ ملک کی آزادی سے ترقی تک مسلمانوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ اس موقع کو بہتر طریقہ سے استعمال کریں اور نئی نسل کو بتائیں کہ آزادی کیسے حاصل ہوئی۔
مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ 'جنگ آزادی میں سب سے بڑی طاقت اتحاد کی طاقت تھی. اس لیے ملک کی ترقی بھی اسی اتحاد سے ہی ممکن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سنہرا موقع ہے کہ ہم نئی نسل کو جنگ آزادی کے ان ناموں سے واقف کرائیں جن سے وہ اب تک واقف نہیں ہیں۔ گمنام مجاہدین آزادی کے کرداروں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضروت ہے اور موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہم یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔ Mufti Manzur Ziyaee on Freedom Struggle