مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2,289 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ چھ لوگ فوت ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 80,27,395 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1,48,045 افراد اس بیماری کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ Corona Cases in Maharashtra
دریں اثنا اس دوران ریاست میں 2,400 مریض صحت یاب ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ریاست میں بازیاب افراد کی کل تعداد بڑھ کر 78,64,831 ہوگئی۔ریاست کی صحت یابی کی شرح فی الحال 97.97 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 14,519 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔
اس دوران مراٹھواڑہ خطے میں 168 نئے کیس درج کئے گئے، جن میں اورنگ آباد ضلع میں 39 معاملات شامل ہیں۔ اس کے بعد عثمان آباد میں 36، لاتور اور جالنا میں 33، بیڈ ضلع میں 17 اور ناندیڑ ضلع میں نو کیسز سامنے آئے ہیں۔
یو این آئی