ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر کورونا اپ ڈیٹ

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,183 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ Corona in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 9:28 AM IST

ممبئی: مہاراشٹرا میں منگل کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کورونا کے 1,183 نئے کیسز درج کئے گئے۔ ریاست میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 80 لاکھ 85 ہزار 566 (80,85,566) ہو گئی ہے، جب کہ ایک مریض کے فوت ہوجانے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1,48,196 ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 1,098 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جس سے بازیاب افراد کی تعداد 79,25,645 ہوگئی۔

ریاست میں بازیابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 11,725 مریض زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ مراٹھواڑہ خطے میں 23 فعال معاملات ہیں، جن میں ضلع عثمان آباد میں 12، لاتور (6)، اورنگ آباد (3)، ناندیڑ (2) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Vaccination Campaign in India کووڈ ویکسینیشن مہم میں 210 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مزید 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 97648 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں 11 ہزار 726 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل تک کووڈ سے کُل 4 کروڑ 37 لاکھ 23 ہزار 944 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ Vaccination Campaign in India

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.