ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1,877 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 80,66,243 ہو گئی ہے، جب کہ مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 1,48,162 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in Maharashtra
ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران ریاست میں 1,971 افراد ٹھیک ہوئے اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔ ریاست میں اب تک 79,06,291 افراد کووڈ-19 کو شکست دے چکے ہیں۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update: دہلی، پنجاب، راجستھان میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملے
ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 11,790 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران مراٹھواڑہ خطہ میں 71 نئے کیس درج ہوئے، جن میں لاتور ضلع میں 29، اورنگ آباد (13)، عثمان آباد (12)، جالنا (7)، بیڑ (5)، ناندیڑ (4) اور پربھنی اور ہنگولی اضلاع میں ایک ایک کیس شامل ہیں۔
یو این آئی