دہلی: مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت بننے کا دعویٰ کیا ہے۔ مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے پیچھے بی جے پی کا کوئی کردار ہونے کی افواہوں پر رام داس نے کہا کہ شیوسینا نے 2019 میں کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد کر کے بی جے پی کو دھوکہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی نے 2019 کے انتخابات میں 105 سیٹیں حاصل کیں جبکہ شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی۔ شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی بجائے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا، انہوں نے دھوکہ دیا تھا۔ ایکناتھ شندے نے بہت جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے اور ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کم از کم 42 اراکین اسمبلی اس وقت شندے کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ 4-5 اور ایم ایل اے جلد ہی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ شیوسینا کے اندر گہرا انتشار ہے اور بی جے پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee on Maharashtra Politics: 'مہاراشٹر میں بحران پیدا کرکے بی جے پی جمہوریت کو کمزور کررہی ہے، ممتا بنرجی