ETV Bharat / state

Jayant Patil ED Notice جینت پاٹل کو ای ڈی کی نوٹس ملنے کے بعد این سی پی کارکنوں کا اورنگ آباد میں احتجاج - اورنگ آباد خبر

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کو ای ڈی کا نوٹس ملنے کے بعد، این سی پی کارکنوں نے اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک علاقے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔

اورنگ آباد میں احتجاج
اورنگ آباد میں احتجاج
author img

By

Published : May 23, 2023, 9:50 AM IST

اورنگ آباد میں احتجاج

اورنگ آباد: راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کو ای ڈی کا نوٹس ملنے کے بعد سیکڑوں این سی پی کارکن نے اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک علاقے میں پہنچ کے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران این سی پی کے ہزاروں کارکنان احتجاج میں موجود تھے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے 2024 کے انتخابات میں عوام مودی حکومتِ کو اُن کی جگہ دکھائے گی، ساتھ ہی این سی پی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اب عوام مرکزی حکومت کی سبھی پالیسیاں کو اچھی طرح سمجھ گئی ہے۔
این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل پر ای ڈی کی کارروائی کے بعد سے پوری ریاست میں احتجاج کیا جا رہا ہے اورنگ آباد شہر میں این سی پی کا احتجاج شہر صدر خواجہ شرف الدین ملا کی سرپرستی میں کیا گیا ۔اس دوران شہر صدر کا کہنا ہے کہ سیاست میں اچھا کام کرنے والے شخص جینت پاٹل کو پریشان کرنے کے لیے موجودہ سرکار مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعے پریشان کر رہی ہے کیونکہ یہ حکومت کی مخالفت کرنے والے لیڈر ہیں اسی لیے انہیں ہر طریقے سے پریشان کرنے کی کوشش حکومت کر رہی ہے۔ این سی پی کار کنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اس لیے پریشان ہے کیونکہ انہیں کرناٹک میں ہار ملی ہے اور مہاراشٹر میں بھی مہا وکاس اگاڑی کو بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اسی لیے مرکزی حکومت مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Jayant Patil, Summoned by ED منی لانڈرنگ کیس میں جینت پاٹل سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.