ETV Bharat / state

Sharad Pawar on Meeting Ajit Pawar چند خیرخواہ مجھے منانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بی جے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے: شرد پوار - شرد پوار اور اجیت پوار

ہفتہ کو این سی پی سربراہ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار سے خفیہ ملاقات کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔ جس پر اب شرد پوار نے کہا کہ کچھ خیر خواہ مجھے منانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ای سی پی کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

شرد پوار اور اجیت پوار
شرد پوار اور اجیت پوار
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 10:48 PM IST

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ پونے میں ان کے بھتیجے اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ ان کی ملاقات خفیہ نہیں تھی۔ انہوں نے اس دوران اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائیں گے، حالانکہ کچھ خیر خواہ مجھے منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے سولاپور ضلع کے سنگولا میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ این سی پی کے قومی صدر کے طور پر میں یہ واضح کر رہا ہوں کہ میری پارٹی (این سی پی) بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گی کیونکہ بی جے پی کے ساتھ کوئی بھی تعلق این سی پی کی سیاسی پالیسی کے مطابق نہیں ہے۔ حلانکہ پوار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ خیرخواہ انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔

  • #WATCH | Solapur, Maharashtra: NCP chief Sharad Pawar says, "...In this regard, we are very clear that be it in power or in opposition...When we (both factions of NCP) were together or when we will be together, one thing is clear BJP's thinking & ideology do not fit in our… pic.twitter.com/nvwh6fuCD2

    — ANI (@ANI) August 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ہم میں سے کچھ (اجیت پوار کی زیرقیادت این سی پی گروپ) نے مختلف موقف اختیار کیا ہے اور ہمارے کچھ خیر خواہ یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اسی لیے وہ ہمارے ساتھ خوشگوار بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو شرد پوار کی اجیت پوار سے ملاقات ہوئی تھی، جنہوں نے 2 جولائی کو ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا بی جے پی مہاراشٹر حکومت میں شامل ہو کر این سی پی میں بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اس تعلق سے پوار نے کہا کہ میں آپ کو ایک حقیقت بتا دوں کہ وہ میرا بھتیجا ہے اور اپنے بھتیجے سے ملاقات کرنے میں کیا حرج ہے؟ اگر خاندان کا کوئی بڑا فرد خاندان کے کسی دوسرے فرد سے ملاقات کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔ این سی پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عوام ریاست کی باگ ڈور مہا وکاس اگھاڑی کے حوالے کریں گے، جس میں شیوسینا (یو بی ٹی)، این سی پی (شرد پوار گروپ) اور کانگریس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل اجیت پوار ہفتہ کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی چوک پر فلائی اوور کے افتتاح کے لیے پونے میں تھے جبکہ سینئر پوار بھی وسنت دادا شوگر انسٹی ٹیوٹ کی میٹنگ کے لیے پونے میں تھے۔ اس دوران یہ سمجھا گیا کہ اجیت پوار نے پونے میں ملاقات کے دوران ایک بار پھر اپنے چچا سے آشیرواد مانگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجیت پوار نے شرد پوار کو اپنے کیمپ میں شامل ہونے کی اپیل کی جس کو مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نے یکسر مسترد کر دیا۔ شرد پوار اس وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے ساتھ سولاپور ضلع کے سنگولا میں سابق ایم ایل اے گنپتراؤ دیشمکھ کی یاد میں ایک پروگرام میں ایک اسٹیج شیئر کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.