ETV Bharat / state

Sharad Pawar Resignation Issue ملک کی سیاست کو شردپوار کی ضرورت ہے، آصف شیخ - سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان

مالیگاؤں ضلع نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدرآصف شیخ نے کہا کہ شرد پوار کا پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا ہمارے لئے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے طویل عرصے تک پارٹی کی قیادت کی ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی نئی قیادت پر غور کرے۔

ملک کی سیاست کو شردپوار کی ضرورت ہے: آصف شیخ

author img

By

Published : May 4, 2023, 2:11 PM IST

ملک کی سیاست کو شردپوار کی ضرورت ہے: آصف شیخ

مالیگاؤں: رہاست مہاراشٹر میں شرد پوار کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد نہ صرف پارٹی ورکرز کو صدمہ پہنچا بلکہ ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے شرد پوار کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مختلف آرا دیے۔ سیاسی رہنماوں نے شرد پوار کو مہاراشٹر سیاست کی جان قرار دیا۔

مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر آصف شیخ کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے گاندھی جی مجسمے کے سامنے شرد پوار کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اس عہدے اور پارٹی کو شردپوار کی ضرورت ہے۔انہوں نے پارٹی کے لئے کیا کیا ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا نہیں ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر اس ملک کو شردپوار کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ملک کے آئین اور سیکولرازم کو بچانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے شردپوار کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar Resignation این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کی چناؤ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے شردپوار کی ضرورت ہے۔ اس لئے انہیں اپنا استعفی نامہ واپس لے لیا چاہیے، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔ واضح رہے کہ شرد پوار نے گذشتہ ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ این سی پی کی صدارتی عہدے پر برقرار رہیں گے۔ جب کہ پارٹی کے ضوابط کے مطابق صدر کا عہدہ پانچ سال کے لئے ہوتا ہے۔ اس کے مطابق پوار کی میعاد ابھی باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.