مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مل کر حکومت بنائی گی ۔ اور کانگریس باہر سے حمایت دے گی۔
آج دہلی میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی، ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ شیوسینا - این سی پی مل کر حکومت بنائے گی اور کانگریس اس حکومت کو باہر سے حمایت دے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیوسینا کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔ کیوں کہ گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے کہہ دیا تھا کہ وہ ریاست میں حکومت سازی نہیں کرپائیں گے کیوں کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے اتنے اراکین اسمبلی کی حمایت نہیں ہے جتنی کہ درکار ہیں۔