ETV Bharat / state

NCP Re-elects Sharad Pawar As President شرد پوار دوبارہ این سی پی کے صدر منتخب ہوئے

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 3:47 PM IST

این سی پی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مہاراشٹر کے عظیم لیڈر اور پارٹی کے بانی رکن شرد پوار کو متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا۔ مہاراشٹر این سی پی کے چیف ترجمان مہیش بھرت تاپسے نے یہ جانکاری دی۔ NCP Re-elects Sharad Pawar As President

شرد پوار دوبارہ این سی پی کے صدر منتخب ہوئے

نئی دہلی: دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مہاراشٹر کے عظیم لیڈر اور پارٹی کے بانی رکن شرد پوار کو متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا۔ پوار اگلے چار سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔مہاراشٹر این سی پی کے چیف ترجمان مہیش بھرت تاپسے نے یہ جانکاری دی۔

دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں جاری این سی پی کے دو روزہ قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے مہنگائی، کسانوں، خواتین، سیکورٹی اور چین جیسے حساس معاملوں پر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے نشانہ بنایا۔ انہوں نے چھترپتی شیواجی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’ہم مرکزی حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام سے متحد ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

پوار نے کہا، 'این سی پی ہمیشہ کسانوں کے لیے کام کرے گی اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ کچھ فرقہ پرست عناصر کی وجہ سے ملک کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے ہمیں ہم آہنگی کا ماحول بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔' این سی پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کورونا وبا کے سبب دو سال بعدمنعقد ہوا ہے۔ پوار نے اس میٹنگ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar Slams Gujarat Govt: بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی پر شردپوار نے گجرات حکومت پر تنقید کی

Sharad Pawar on Eknath Shinde: مہاراشٹر کی نئی حکومت پر شرد پوار کا بڑا بیان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.