این سی پی کے کارکنان نے ہیمنت کرکرے کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھاکر احتجاج کیا اور سادھوی کے بیان کی سخت مذمت کی۔
این سی پی کے رکن اسمبلی جتیندر اہواڑ نے سادھوی پرگیہ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ' پہلے انہیں سادھوی کہنا بند کیا جائے چونکہ ملک میں انسانیت کے لیے کام کرنے والے سادھو سنت گزرے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ' جس طرح کا بیان پرگیہ ٹھاکر نے دیا ہے اور اس کی حمایت وزیراعظم نے کی ہے، یہ سب تشویشناک ہے۔'