ETV Bharat / state

ای ڈی میں شرد پوار کی حاضری، ڈرون سے نگرانی - ممبئی کی خبر

مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں آج شرد پوار منی لانڈرنگ کے معاملے میں حاضر ہوں گے۔ جہاں پارٹی کارکنان پہلے سے پہنچ کر زبردست مظاہرہ کررہے ہیں۔

انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 10:33 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:47 AM IST

ای ڈی نے مہاراشٹرا اسٹیٹ کوآپریٹو بینک میں مالی بدعنوانی کے معاملے کو 'منی لانڈرنگ' ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس میں این سی پی رہنما اجیت پوار کا نام بھی شامل ہے۔ ای ڈی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، این سی پی صدر شرد پوار کا نام اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم کیس سے متعلق دستاویزات شرد پوار کے نام کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ لہذا اس سے پہلے کہ ای ڈی شرد پوار کو طلب کرے وہ آج خود ہی ای ڈی دفتر جاکر یہ پتہ لگائیں گے کہ ان کا جرم کیا ہے۔

ای ڈی میں شرد پوار کی حاضری

اسی وجہ سے علاقے میں پولیس کی ایک بڑی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔ کارکنان میں یہ خبر پھیلی ہوئی ہے کہ ای ڈی شرد پوار کے پیچھے پڑی ہے اس وجہ سے ناراض کارکنان پوری طرح متحرک ہیں۔

ممبئی پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ' چونکہ آج دوپہر دو بجے پوار ای ڈی کے دفتر جارہے ہیں اس کے سبب علاقے میں امن و امان کی صورحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے بڑا بندوبست کیا ہے'۔

ای ڈی میں شرد پوار کی حاضری

ممبئی کے قلابہ پولیس، کف پریڈ، مرین ڈرائیو، آزاد میدان، ڈونگری، جے جے مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

حالانکہ این سی ہی صدر شرد پوار نے بھی ٹویٹر پر اپنے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ای ڈی آفس کے باہر جمع نہ ہوں۔

Intro:Body:

kdakd

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.