ETV Bharat / state

دہلی کی صورتحال پر سپریا سولے کا امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ - این سی پی کی سینیئر رہنما سپریا سولے

ملک کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہونے کے بعد این سی پی کی سینیئر رہنما سپریا سولے نے کہا ہے کہ دہلی میں ہوئے تشدد کے واقعات وزارت داخلہ کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔

دہلی کی صورتحال پر سپریا سولے کا امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 10:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST

راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سینیئر رہنما سپریا سولے نے دہلی کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت دورے کے درمیان دارالحکومت دہلی میں تشدد کے واقعات پیش آنا تشویشناک ہے۔

دہلی کی صورتحال پر سپریا سولے کا امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ

انھوں نے مزید کہا ہے کہ' وزیر داخلہ کو اس بات کی تحقیقات کرانی چاہیے کہ تشدد کے واقعات رونما کیوں ہوئے اور اس کی تحقیقات کی بھی کرائی جانی چاہیے، ملک کے وزیر داخلہ کو اس بات کا جواب دینا چاہئیے اگر وہ جواب نہیں دے سکتے ہیں تو انھیں استعفی دے دینا چاہیے۔

این سی پی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دارالحکومت میں تشددکے واقعات وزارت داخلہ اور محکمہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، دہلی میں ہوئے تشدد کی جلد از جلد تحقیقات ہونی چاہئے۔

خیال رہے کہ دہلی میں تششد کے واقعات رونما ہونے کے بعد اب 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.