گزشتہ روز ای ڈی کی جاب سے جاری کیے گئے سمن کے بعد این سی پی رہنما پرفل پٹیل نے انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ دفتر میں حاضری دی۔
پرفل پٹیل پر الزام ہے کہ انہوں نے داؤد ابراہیم کے مبینہ ساتھی اقبال مرچی کے ساتھ پراپرٹی لین دین کیا تھا، اس بات کا انکشاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
پاترا نے پریس کانفرنس میں مذکورہ پراپرٹی لین دین کے کاغذات بھی پیش کیے تھے جس میں اقبال مرچی کی بیوی اور پرفل پٹیل کی دستخط تھی۔
پاترا نے الزام عائد کیا تھا کہ مہاراشٹر اور مرکز میں یو پی اے کی حکومت کے دوران پرفل پٹیل نے یہ پراپرٹی لین دین کیا تھا۔
سمبت پاترا کی جانب سے الزام عائد کرنے کے بعد پرفل پٹیل نے بھی میڈیا نمائندوں کے روبرو آ کر اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے بلکہ تمام پراپرٹی لین دین عدالت کی نگرانی میں ہوئے ہیں۔