ETV Bharat / state

Nawab Malik on OBC Reservation: ریزرویشن کے مخالفین اب ملک میں نئے تنازعات پیدا کر رہے ہیں - NCP Leader Nawab Malik

این سی پی کے چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک NCP Leader Nawab Malik نے کہا کہ ریزرویشن مخالف سوچ اور پالیسی رکھنے والے اب ملک میں نئے تنازعات پیدا کر رہے ہیں جبکہ ہمارا واضح موقف یہ ہے کہ چاہے کوئی بھی ریزرویشن ہو اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

ریزرویشن کے مخالفین اب ملک میں نئے تنازعات پیدا کر رہے ہیں

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 9:35 PM IST

مہاراشٹر کے اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر نواب ملک نے او بی سی ریزرویشن معاملے پر Nawab Malik on OBC Reservation ایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی کا یہ بھی موقف ہے کہ او بی سی ریزرویشن OBC Reservation کے بغیر کوئی الیکشن نہ کرایا جائے۔ ریاستی کابینہ میں اس ضمن میں قانون بھی منظور ہوا اور اس کا آرڈیننس بھی نکالا گیا ہے۔ اس طرح کے قانون ملک کی بیشتر ریاستوں میں بنائے گئے ہیں اور اسی طرح ریاستی حکومت نے بھی قانون بنایا ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس پر روک لگادی ہے۔ اب اس معاملے میں نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں منڈل کمیشن کی سفارشات لاگو ہونے کے بعد اس وقت کی حکومت نے 27 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لیکن اس ریزرویشن کو سپریم کورٹ نے منظوری دی تھی۔ ملازمت، تعلیم اور کریمی لیئر کی شرط لاگو کی گئی تھی لیکن ریاستی ریزرویشن پر کسی قسم کی شرط عائد نہیں ہے۔ 50 فیصد کی حد کے تحت جہاں قبائلی آبادی زیادہ ہے وہاں اسی بنیاد پر ریزرویشن ملے گا۔ ان اضلاع میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کو چھوڑ کر باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں او بی سی کوریزرویشن دینے کے لیے قانون بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Malegaon Violenc: مذہبی و سیاسی نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اس قانون کو کچھ لوگوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آج اس قانون پر روک لگادی گئی ہے۔ لیکن ہم اس فیصلے کا جائزہ لے کر جو باتیں سپریم کورٹ نے کہی ہیں ان کا مطالعہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا موقف اوبی سی طبقے کو ریزرویشن دینا ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ کچھ لوگ او بی سی طبقے کے ساتھ ناانصافی کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی ذہنیت والے لوگ بار بار مراٹھا ریزرویشن، او بی سی ریزرویشن کے خلاف عدالت میں لڑ رہے ہیں۔ ان تمام لوگوں کے پیچھے ایک مخصوص نظریے کے لوگ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.