ETV Bharat / state

Action Against Jitendra Awhad PA جتیندر اوہاڈ کے پی اے ابھیجیت پوار کو شہر بدر کیا گیا - ابھیجیت پوار پر تھانے میں داخلے پر پابندی

این سی پی کے موجودہ ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کے پی اے ابھیجیت پوار پر دو برس کے لیے تھانے، ممبئی، ممبئی مضافات، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع میں داخلے پر پابندی عائد گئی ہے۔

جتیندر اوہاڈ کے پی اے ابھیجیت پوار کو شہر بدر کیا گیا

author img

By

Published : May 18, 2023, 4:21 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے موجودہ ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کے پی اے ابھیجیت پوار کو تھانے پولیس نے شہر بدر کیا۔ پوار پر دو برس کے لیے تھانے، ممبئی، ممبئی مضافات، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع میں داخلے پر پابندی عائد گئی ہے۔ پوار کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور اُنہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ابھیجیت پوار اوہاڈ کے بنگلے پر انجینئر اننت کرموسے کو مارنے کے معاملے میں ضمانت پر رہا ہے۔

دراصل اوہاڈ کی بیٹی اور داماد کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کا ایک آڈیو وائرل ہوا تھا۔ اوہاڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ آواز تھانے میونسپل کارپوریشن کے متنازعہ اسسٹنٹ کمشنر مہیش اہر کی ہے۔ آڈیو وائرل ہونے کے بعد این سی پی کارکنان نے اہر پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں ابھیجیت پوار، این سی پی کے عہدیدار ہیمنت وانی، وکرم کھامکر اور وشال گائیکواڑ شامل تھے۔

اس معاملے میں سبھی ضمانت پر باہر ہیں۔ اس کے بعد سے پولیس نے تمام افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔ جتیندر اوہاڈ نے اس کارروائی کے بعد کہا کہ ابھیجیت اور دیگر کے خلاف قتل، بھتہ خوری جیسا کوئی سنگین جرم درج نہیں کیا، پھر بھی اس طرح کی کارروائی کی گئی۔ محکمہ پولیس ایک سیاسی جماعت کی طرح کام کر رہا ہے۔ ریاست میں جاری سیاسی انتقام افسوسناک ہے۔ مجھے بھی کیس میں پھنسانے کی کوششیں جاری ہے۔ پولیس نے میرے خلاف گواہی دینے کے لیے کچھ لوگوں کو 5 کروڑ کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Jitendra Awhad : جتیندر اوہاڈ کے چھ کارکنان کو شہر بدر کی نوٹس جتیندر اوہاڈ نے خطرناک انجام کی دھمکی دی

بتا دین کہ مارچ میں نوپاڈا پولیس نے نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس میں ان چاروں سے تھانے، ممبئی، ممبئی مضافاتی، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع میں دو برس کے لیے پابندی لگانے کو لیکر جواب دینے کو کہا گیا تھا۔ سب نے جواب کے لیے وقت مانگا تھا۔ یہ ڈیڈ لائن دو دن پہلے ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد تھانے پولیس نے اتوار کو ابھیجیت پوار کو گرفتار کیا اور ضلع سے باہر لے جانے کے بعد رہا کرتے ہوئے شہر بدر کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.