ETV Bharat / state

Asif Shaikh Slams Owaisi: 'اویسی صرف انتخابات کے وقت مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں' - مہاراشٹر کارپوریشن انتخابات میں اویسی

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما آصف شیخ نے مجلس اتحاد المسلمین(ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی پر تنقید NCP Leader Asif Shaikh کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں ابھی کارپوریشن انتخابات Maharashtra Corporation Election ہونے والے ہیں اس لیے ایم آئی ایم مسلم ریزرویشن MIM on Muslim Reservation کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہے۔ اویسی صرف انتخابات کے وقت ہی مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں اور مسلم ووٹوں کی سیاست کرتے ہیں۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما آصف شیخ
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 4:14 PM IST

پورے مہاراشٹر سمیت مالیگاؤں میں بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار NCP President Sharad Pawar کے 81 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لائیو خطاب کو حبیب لانس میں اسکرین کے ذریعہ دکھایا گیا۔

اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ NCP Leader Asif Shaikh نے شرد پوار کو جنم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی کی مسلسل کارکردگی کی وجہ سے مخالفین خوف زدہ ہیں اور وہ این سی پی کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی و بنیادی مسائل اور تعمیری عنوانات پر نہیں بلکہ مذہبی و جذباتی عنوان پر کی جارہی ہے۔

آصف شیخ نے مجلس اتحاد المسلمین(ایم آئی ایم) کی مسلم ریزرویشن تحریک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا NCP Leader Asif Shaikh Slams Owaisi کہ مجلس کے قومی صدر اسدالدین اویسی گزشتہ کئی برسوں سے کہاں تھے، وہ اسکا جواب عوام کو دیں اور اب جب مہاراشٹر میں کارپوریشن انتخابات ہونے والے ہیں تب ایم آئی ایم مسلم ریزرویشن کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما آصف شیخ

انہوں نے اسدالدین اویسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کے رہنما بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ وہ صرف انتخابات کے پیش نظر ہی مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں اور ریاست کا ماحول خراب کرکے مسلم ووٹوں کی سیاست کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Demand for Reservation for Muslims by AIMIM: مسلمانوں کو ریزرویشن ملنے پر نہیں لڑیں گے انتخاب

آصف شیخ نے مسلم ریزرویشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے وہ ریزرویشن کے تعلق سے ایوان کے اندر و باہر نمائندگی کررہے ہیں۔ جس کا ثبوت خود ممبئی کے مسلم ریزرویشن کے اجلاس میں اسدالدین اویسی نے ویڈیو کے ذریعے عوام کو بتایا۔ اس ویڈیو میں آصف شیخ اور امین پٹیل کی اسمبلی تقریر بھی بتائی گئی ہے۔

انہوں نے مقامی پولیس انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 12 نومبر کے روز مالیگاؤں بند کے دوران رونما ہونے والے تشدد معاملے میں پولیس انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ایک معاملے میں 5 سنگین مقدمات درج کیا ہے۔ اس تناظر میں آصف شیخ نے پولیس کے ذریعہ درج کیے گئے ان پانچ مقدمات کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.