ETV Bharat / state

Malegaon Violenc: مذہبی و سیاسی نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں تریپورہ معاملہ کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد بھڑک اٹھا ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں آج این سی پی رہنما آصف شیخ کی ایک قیادت میں ایک وفد نے ریاست کے اقلیتی وزیر نواب سے ملاقات کی اور مالیگاؤں تشدد معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ ساتھ میں اس معاملے میں بے قصور لوگوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مذہبی و سیاسی نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کو ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 5:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں این سی پی کے ضلع صدر آصف شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے مالیگاؤں تشدد معاملے کے سلسلے میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک سے آج 10 بجے ملاقات کی۔

وفد نے مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد معاملے میں مذہبی و سیاسی نمائندوں سمیت دیگر منتظمین کے خلاف درج کیے گئے سنگین دفعات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے ریاستی وزیر نواب ملک سے کہا کہ مالیگاؤں بند کے دوران ہونے والے تشدد معاملہ میں مقامی پولیس بے قصور نوجوانوں کو بھی گرفتار کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مذہبی و سیاسی نمائندوں اور منتظمین پر مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں بے قصور لوگوں کے خلاف کی گئی پولیس کی کارروائی کو روکا جائے اور ان پر عائد کی گئی سنگین دفعات کو بھی ہٹانا چاہیے۔

مذہبی و سیاسی نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کو ہٹانے کا مطالبہ

اس دوران آصف شیخ نے نواب ملک سے رضا اکیڈمی کے دفتر پر آدھی رات کی گئی چھاپہ ماری کی بھی شکایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مالیگاؤں کے سہارا اسپتال پر ہوئے پتھراؤ پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد میں کسی غیر سماجی عناصر کا رول ہے، جس نے مالیگاؤں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے، اس معاملے میں اعلی سطح پر جانچ ہونا چاہیے۔

آصف شیخ کی باتوں کو بغور سننے کے بعد نواب ملک نے اس بات کا یقین دلایا کہ اس جانب خصوصی توجہ دی جائے گی اور اعلی پولیس افسران سے رابطہ قائم کرکے رپورٹ طلب کریں گے۔ وہیں نواب ملک سے ملاقات کرنے کے بعد یہ وفد وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل، جینت پاٹل، نائب وزیر اعلیٰ اجیت داد اپوار سے بھی ملاقات کرے گا اور مالیگاؤں کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں میں تشدد برپا کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے: مفتی محمد اسماعیل

واضح رہے کہ تریپورہ میں اقلیتوں پر ہوئے حملے کے خلاف رضا اکیڈمی اور دیگر ملی تنظیموں نے گزشتہ ہفتے مہاراشٹر میں پرامن طریقے سے بند کا اعلان کیا تھا لیکن مختلف شہروں میں بند کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے، جس کے بعد این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے تریپورہ اور مہاراشٹر کے اضلاع میں ہوئے تشدد کے واقعات پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.