این سی پی سربراہ شرد پوار کو پیٹ میں تکلیف کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ ان کو گال بلیڈر مسئلہ ہے۔
مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک نے بتایا کہ 80 سالہ شرد پوار کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے بعد انہیں 31 مارچ کو ممبئی کے بیچ کینڈی ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل کیا گیا تھا۔
نواب ملک نے جانکاری دی کہ جانچ کے بعد شرد پوار گھر لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شرد پوار کو 31 مارچ کو ہسپتال میں داخل کرانے کی ڈاکٹروں نے صلح دی ہے۔ ہستپال میں داخل ہونے کے بعد ان کی اینڈوس کاپی اور سرجری کی جائے گی۔