ETV Bharat / state

این سی بی زونل ڈائریکٹر پر قاتلانہ حملہ - گوریگاؤں میں سمیر وانکھیڑے

ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب یہاں فلم انڈسٹری سمیت ڈرگس ڈیلروں کے خلاف اپنی کارروائی میں شدت پیدا کرنے والے اینٹی نارکوٹکس بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر منشیات فروشوں کے گروہ نے قاتلانہ حملہ کردیا۔ سمیر وانکھیڑے پر اچانک ہونے والے اس حملہ سے این سی بی بھی سکتے میں ہے۔

NCB zonal director Sameer Wankhede assassinated by drug dealers
این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر منشیات فروشوں کا قاتلانہ حملہ
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 6:55 PM IST

ممبئی شہر سمیت ریاست بھر میں این سی بی نے ڈرگس اسمگلروں اور فلمی دنیا میں منیشات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔ اسی پاداش میں آج منشیات فروشوں نے سمیر وانکھیڑے کی کار پر حملہ کر کے انہیں شدید طور سے زخمی کر دیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے کے ساتھ ان کے ساتھ موجود ایک اہلکار بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر منشیات فروشوں کا قاتلانہ حملہ

گوریگاؤں میں سمیر وانکھیڑے پر اس وقت حملہ کیا جب یہاں کیری نامی منشیات اسمگلر کو ٹیم گرفتار کرنے گئی تھی۔ اطلاع کے مطابق 60 منشیات فروشوں کے گروہ نے سمیر وانکھیڑے اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور حالات کو قابو میں کیا۔ فی الوقت حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔

پولیس نے کیری میڈم سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ 353 دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سمیر وانکھیڑے نے اس سے قبل مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش کو گرفتار کیا تھا ان کے گھر سے 40گرام گانجہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

سمیر وانکھیڑے پر حملہ کے بعد اب این سی بی مزید منشیات فروشوں پر کارورائی کرےگی اس کے علاوہ ایسے منشیات فروش جن کا تعلق ساؤتھ افریقہ سے ہے ان پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

ممبئی شہر میں انسداد منشیات دستہ اینٹی نارکوٹکس سیل بھی اب سر گرم عمل ہو گیا ہے۔ انسداد منشیات دستہ نے منیشات فروشوں کی فہرست بھی مرتب کر رکھی ہے ایسے میں مفرور ملزمین کی بھی تلاش میں شدت پیدا کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست اور ممبئی شہر میں منشیات سے متعلق جرائم کے معاملات کے آپریشن میں بھی شدت پیدا کر دی گئی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڑے پر قاتلانہ حملہ کے بعد انسداد منشیات دستہ کے سر براہ ڈی سی پی دتاترے نلاوڑے نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں پر ہماری کارروائی جاری ہے اور کئی ایسے آپریشن ہیں جو ابھی بھی روبہ عمل ہیں، ایسے میں منشیات فروشوں کے ریکارڈ بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ ایسے منشیات فروش جنہوں نے ماضی میں پولیس ٹیم پر حملہ کیا ہے اس کی بھی فہرست مرتب کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جلد ہی اس سلسلے میں کارروائی میں تیزی لائی جائے گی اس کے علاوہ تمام یونٹ کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں اور آپریشن کے دوران محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.